top of page

About President

A brief introduction in urdu by Muhammad Ruknuddin Siddiqui

President%20ITKS_edited.jpg

Hazrat Moulvi Faizullah Muhammad Najmuddin Siddiqui
President-Idara e Tajalliat e Kitab o Sunnat

                                                                                                                                                           آپ کا اسمِ شریف محمد نجم الدین صد یقی، لقب فیض اللہ  اورعرفیت عزیز  پاشاہ  ہے۔  آپ مولوی ابوالفیض محمد انوارالدین صدیقی قدیریؒ (نبسۂ حضرت بحرالعلومؒو  بانی ادارۂ تجلّیاتِ کتاب و سنّت) کے فرزندِ اکبر ہیں۔  بحیثیت خطیب مسجدِ حضرت جہانگیر پیراںؒ میں  جمعہ و عیدین میں فرائضِ امامت و خطابت پر مامور رہے۔

 

نام رکھائی  وبسم اللہ خوانی:    آپ کی پیدائش پر حضرت بحرالعلوم  ؒنے آپ کا نام محمد نجم الدین  رکھا  اور جب  تین سال کچھ مہینہ کے ہوگئے  تو    آپ کی بسم اللہ خوانی حضرت بحرالعلوم ؒ نے پڑھائی  ۔

 

بیعت و خلافت:    آپ کو بیعت حضرت بحرالعلومؒ سے اور خلافت  اپنے والدِماجد سے حاصل ہے۔

سندِصحاح ستّہ :                       آپ نے صحاح ستّہ کی تکمیل حسرؔت اکیڈمی حیدرآباد سے کی۔  حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد عباس علمبردار صاحب  صدیقی                                مدظلہ العالی کے دروسِ صحاح  ستّہ میں آپ بہ پابندی  شریک رہے اور اسناد حاصل کیں۔

 

جذبۂ ایمانی:    مسجدِ دِلاور جنگ  واقع  شاہ گنج ویران ہوچکی تھی تو آپ نے محلّہ کے نوجوانوں کو ترغیب دلائی   اور پنج وقتہ نماز  باجماعت کا اہتمام فرمایا۔جس سے نہ صرف مسجد کا تقدّس بحال ہوا  بلکہ نوجوانوں  اور بچوںمیں ذوقِ  عبادت بڑھا ۔خاص موقعوں پر بچّے اور بڑے حمد و نعت  کی محافل میں   شریک رہتے اور  کلام سناتے۔

 

مسجدِ دِلاور جنگ اور  اتحادِ ملت : آپ کی شخصیت  ہر  فرد کے لئے قابل ِ قبول  رہی ۔اس کا اندازہ  اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ باؤجودمسجد عقائد اہلِ سنّت  والجماعت کی ترجمان رہی  محلّہ کے وہ افراد جو دوسری جماعتوں سے وابستہ تھے وہ بھی مسجد میں بلا  کسی تفریق کے آتے   ۔    مسجد میں کسی قسم کے مسلکی اختلاف  کی گنجائش  نہیں رہتی سب ملکر نماز پڑھتے اور ایک دوسرے کا احترام کرتے۔

 

حلقۂ ذکراللہ کی محافل اور ادارہ کی سرگرمیاں :  اپنے والد کےصفرِ حج و زیارت کو روانہ ہونے کے بعد تمام تر ذمۂ داری آپ ہی کے ذمہ آگئ جس کوآپ بڑی حسنِ خوبی  سےانجام  دیتے رہے۔ یہاں تک کہ۲۹، ذی الحجہ ۱۴۱۱ھ  کو جب آپ کے والدِماجد  فریضہ حج  کے بعدمکہ معظمہ میں انتقال فرمایا تو آپ اپنے والد کے جانشین ہوۓ اور ادارہ کی صدارت کو قبول فرمایا۔ مجلسِ قدیری کے تحت منعقد ہونے والی مہانا محافل میں آپ اپنے تحقیقی مقالہ سناتے اور حضرت بحرالعلوم ؒ کی تعلیمات سے سامعین کو روشناس فرماتے۔

حضرت انوار ؒ کی آپ پرخاص عنایت: آپ فرماتے ہیں کہ حضرت والدیؒ نے روانگیٔ حج سے قبل کئ مرتبہ فرمایا تھا کہ "جوجو حضرات اِن ذکر کے حلقوںمیں پابندی کے ساتھ آیا کریں گے میں ان کے لۓ حرم میں دعا کرتا رہوں گا"۔چنانچہ جس وقت حضرتِ انوارؒ بذریہ ٹرین اپنے سفرِ حج کا آغاز فرمایا جہاں پرکثیر تعداد میں آپ کے رشتہ دار، مریدین اور معتقدین  اسٹیشن پہنچ کر حضرتؒ کو وداع کرنے لگے تو  سب نے دیکھا کہ حضرتِ انوارؒ نے آپ کو سنہرا ہار پہنایا۔ گویا یہ اشارہ دے رہےہوں  کہ آئندہ آپ ہی کو تمام تر  ذمہ داری نبھانی ہے ۔

ادارہ کی ویب سائٹ:  الحمدلله حضرت فیض اللہ مولوی محمد نجم الدین صاحب صدیقی مدظلہ العالالی کی سرکردگی میں ادارہ کی ویب سائٹ www.idaraetajalliat.com سے موسوم  انٹر نٹ پر موبائل یا ڈیسک  ٹاپ کمپیوٹر پر ملاحظہ کے لئے دستیاب ہے۔ جس پر وقتاً فوقتاً   ادارہ کی شائع کردہ  کتابیں  موجودہ                        دور کی ضروریات کے مطابق ہدیۂ ناظرین پیش کی جارہی ہیں۔آخر میں اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ حضرتِ انوار رحمۃاللہ علیہ کے علمی فیضان سے ہم سب کو مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے   اورحضرت فیض اللہ مولوی محمد نجم الدین صدیقی صاحب  مدظلہ العالی کو ہم سب پر سلامت باکرامت رکھے۔آمین ،بحق طٰہٰ و یٰسٓﷺ۔

-٭-

تعارف:صدر ادارۂ تجلّیاتِ کتاب و سنّت

Subscribe Form

©2021 by Idara e tajalliat e kitab o sunnat.

bottom of page